Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے؟

کیا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے؟

موضوع: والدین کے حقوق و فرائض   |  معاملات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جٹ       مقام: کیٹی بندر

سوال نمبر 2170:
السلام علیکم میرا سوا یہ ہے کہ کیا اسلام میں باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے؟

جواب:

ویسے تو استاد اور باپ دونوں ہی ہمارے لیے قابل صد احترام ہیں دونوں کی جتنی زیادہ عزت وتکریم کی جائے کم ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ دونوں کے درمیان مقابلہ یا ناپ تول نہ کیا جائے بہر حال اسلام میں باپ کا زیادہ حق ہے۔ باپ کے بارے میں نصوص آئی ہیں۔ کیونکہ باپ پہلے تو جسمانی بالیدگی کا سبب بنتا ہے اور اس کے بعد باپ اور استاد دونوں ہی مل جل کر آپ کی روحانی بالیدگی کا سامان کرتے ہیں، تعلیم وتربیت میں دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ باپ اگر مالی تعاون نہ کرے تو استاد اکیلا آپ کی شخصیت کو سنورانے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-09-28


Your Comments