Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قبر میں‌ روح واپس لوٹائی جاتی ہے؟

کیا قبر میں‌ روح واپس لوٹائی جاتی ہے؟

موضوع: ایمانیات  |  عالم برزخ   |  احکام میت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شفیع       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 2102:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا قبر میں سوال پوچھنے کے لیے روح واپس لوٹائی جاتی ہے اگر لوٹائی جاتی ہے تو کیا دوبارہ روح قبض کی جاتی ہے اگر کی جاتی ہے تو پھر مردے کو اعمال کی بنا پر کس طرح سکون یا قبر کا عذاب ملتا ہے؟

جواب:

  1. قبر میں سوال پوچھنے سے پہلے ہی روح لوٹا دی جاتی ہے، میت دفن ہونے سے پہلے ہر چیز دیکھ اور سن رہی ہوتی ہے۔
  2. اگر مرنے والے کے اعمال صحیح نہیں ہیں تو عذاب کی صورت میں اس کے جسم کو روح سمیت عذاب دیا جاتا ہے اور اسی طرح صحیح اعمال ہونے کی صورت میں بھی اس کو روح لوٹائی جاتی ہے کیونکہ جسم کو تکلیف روح کے بغیر نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-09-07


Your Comments