اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟

سوال نمبر:208
اسلام کی بنیاد کن چیزوں پر ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

زمرہ: حیات برزخی  |  ایمان بالآخرۃ  |  ایمان بالرسل  |  ایمان بالکتب  |  ایمان بالملائکۃ  |  ایمانیات

جواب:

اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

بُنِيَ الإِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ : شَهَادَةِ أنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اﷲِ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيْتَاءِ الزَّکَاةِ، وَالْحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ.

’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : یہ گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور (بیت اللہ کا) حج کرنا اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔‘‘

 1. بخاری، الصحيح، کتاب الايمان، باب قول النبی صلی الله عليه وآله وسلم : بنی الإسلام علی خمس، 1 : 12، رقم : 8
2. مسلم، الصحيح، کتاب الايمان، باب بيان أرکان الإسلام و دعائمه العظام، 1 : 45، رقم : 16

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟