کیا ‌معتکف نماز کی ‌امامت کے لیے روزانہ کسی دوسری ‌مسجد ‌جاسكتا ‌ہے؟


سوال نمبر:2057
اگر ‌امام اعتکاف بیٹھا ہو لیکن اسے کسی دوسری مسجد میں روزانہ عشاء کی نماز پڑھانے ‌كے ‌لیے ‌جانا‌ پڑے تو کیا ‌جا ‌سكتا ‌ہے؟

  • سائل: عمر ‌ارشادمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 28 اگست 2012ء

زمرہ: امامت

جواب:

اعتکاف کے دوران امام کے لیے عشاء کی نماز یا کوئی بھی نماز دوسری مسجد میں جا کر پڑھانا جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ صرف نماز ہی پڑھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دائیں بائیں یا کوئی اور کام کے لیے وقت ضائع نہیں کر سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔