جواب:
اولیاء اللہ کی ارواح کی طرف متوجہ ہونا اور ان کے لیے دعا کرنا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس میں شرک کی کوئی بات نہیں ہے۔ اولیاء اللہ کی ارواح کی طرف متوجہ ہونے کا مطلب ہے ان کے لیے دعا کرنا جیسے عامۃ المسلمین کی ارواح کی طرف متوجہ ہو کر ایصال ثواب کیا جاتا ہے۔ اولیاء اللہ کے نام کا ذکر کرنا بھی جائز ہے اس میں شرک والی کوئی بات نہیں ہے۔ البتہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کا ذکر کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اور قرآن کی آیات کے منافی بھی نہیں ہے۔
اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب کا مطالعہ کریں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔