جواب:
خواب میں خاردار بوٹی یا درخت کھانا یا دیکھنا دونوں مریض کی موت یا اس کے جسم کی خرابی کی علامت ہے اور اس کی دلالت ہلاکت اور بربادی پر بھی ہوتی ہے۔ آپ نے اپنے گھر کی جو حالت بیان کی ہے اور اپنے پڑوسیوں کے حالات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ان سے محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی نیک اور باشرع بزرگ سے اپنے آپ کو چیک کروائیں۔ تاکہ جادو ٹونہ کا اگر کوئی اثر ہو تو وہ اس کا حل تلاش کرے اور آپ کو اس پریشانی سے نجات ملے۔
لیکن یاد رکھیے نیک اور باشرع مخلص بزرگ ہو۔ آج کل بازاری عاملین جن کا مقصد پیسے بٹورنا ہوتا ہے یہ سب چور اور دھوکہ باز ہیں ان سے بچیے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔