مذہب میں عبادات کرنے کا بنیادی فلسفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:1970
مذہب میں عبادات کرنے کا بنیادی فلسفہ کیا ہے؟

  • سائل: احمد علیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 01 اگست 2012ء

زمرہ: عبادات

جواب:

مذہب میں عبادات کرنے کا بنیادی فلسفہ کیا ہے عبادات کا مقصد کیا ہے اور معاشرے پر اس کے اثرات کیا ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ یہی تمام عبادات کا فلسفہ اور مقصد ہے۔

  1. عقیدے کی صحت
  2. طہارت
  3. اتحاد
  4. یگانگت
  5. اخوت وبھائی چارہ
  6. ایک دوسرے کے احوال سے واقفیت
  7. دکھ درد میں شریک ہونا
  8. خوشی و فرحت میں شریک ہونا
  9. آپس میں باہمی تعاون کرنا
  10. اجتماعیت کا ہونا
  11. تقوی
  12. صبر و شکر
  13. ایثار و قربانی
  14. تزکیہ نفس
  15. رضائے الہی کا حصول وغیرہ

اس کے علاوہ بے شمار فوائد وثمرات ہیں جن کا ہم اپنی روزمرہ زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں۔ درج بالا چند ایک چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ روزمرہ زندگی میں جتنی بھی عبادات ہم کرتے ہیں یا دین اسلام میں فرض ہیں یہ ساری چیزیں کسی نہ کسی عبادت میں پائی جاتی ہیں اور یہی تمام عبادات کے فرض کرنے کا بنیادی فلسفہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری