غیر مسلم قصائی سے گوشت خریدنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1909
اگر کوئی غیر مسلم قصائی یہ دعویٰ کرے کہ وہ گوشت اور مرغی حلال فروخت کرتا ہے تو کیا اس سے خریداری کرنا جائز ہے؟ اور اگر ہمارے دوست و احباب اس سے گوشت خريدتے ہيں تو كيا ہمارے ليے يہ گوشت كھانا جائز ہے؟

  • سائل: علیمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 جون 2012ء

زمرہ: ذبح کے احکام

جواب:

مسلمانوں کے علاوہ اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہے۔ لیکن بات کی تسلی کر لینی چاہیے، تحقیق کر لینی چاہیے کہ کیا اہل کتاب اللہ کے نام پر ذبح کر رہا ہے یا حضرت عیسی علیہ السلام کے نام پر، اگر اہل کتاب اللہ کے نام پر ذبح کر رہے ہوں تو جائز وحلال ہے ورنہ حرام ہے، اس بات کی بھی تحقیق کر لینی چاہیے کہ جو جانور وہ ذبح کر رہے ہیں وہ ہماری شریعت میں بھی حلال ہو ورنہ حرام جانور کا گوشت بھی حرام ہی ہوتا ہے اگرچہ اس کو اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔

اہل کتاب کے علاوہ کسی بھی غیر مسلم کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز وحلال نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری