جواب:
آپ نے جو ویڈیو کے حوالے سے بات بتلائی ہے ہم نے بھی اس کو دیکھا ہے اور یہی محسوس کیا ہے کہ یہ دھوکہ اور فراڈ ہے۔ اس قسم کے جتنے بھی واقعات ہوں گورنمنٹ کو چاہیے کہ ان کی تحقیق کروائے اور انکوائری کروائے تاکہ اصل حقیقت کا پتہ چلے کیونکہ موجودہ دور میں اس قسم کی بے شمار شعبدہ بازیاں نظر آتی ہیں۔ جن سے قوم وعوام کو گمراہ کیا جاتا ہے اور روپے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عذاب کی بات کی، احادیث میں جو عذاب کے نہ آنے کی وجہ بیان ہوتی ہے وہ اجتماعی عذاب کی ہے۔ کہ اجتماعی طور پر امت محمدیہ پر عذاب نازل نہیں ہو گا۔ انفرادی طور پر عذاب نازل ہو سکتا ہے۔ شکل مسخ ہو سکتی ہے۔ جیسے زلزلوں کا آنا، آندھی وطوفان کا آنا، سیلاب کا آنا یہ بھی عذاب کی مختلف جہتیں ہیں جن سے ہزاروں لوگ مرتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔