Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں بیعت کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

خواب میں بیعت کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

موضوع: روحانیات  |  بیعت   |  تصوف   |  شریعت و طریقت

سوال پوچھنے والے کا نام: شازیہ احتشام       مقام: یو کے

سوال نمبر 1860:
السلام علیکم میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک معروف دینی مبلغ مجھ سے کہتے ہیں کہ تم قادری سلسلے کی بیعت ہو جاؤ، جبکہ میں نقشبندی سلسلے کی بیعت ہوں۔ میں نے یہ بات ان کو بتائی تو پھر وہ منہ میں کچھ پڑھتے ہیں میں وہ سب پڑھتی ہوں اور مجھے مبارک دیتے ہیں کہ تم سلسلہ قادریہ میں داخل ہو چکی ہو۔ آپ مجھے بتائیں کہ اب میں کس سلسلہ میں ہوں سلسلہ قادریہ میں یا نقشبندیہ میں؟ شکریہ والسلام

جواب:

خواب میں بیعت نہیں ہوتی۔ لہذا آپ پہلے جس سلسلہ میں بیعت ہیں اسی میں ہیں یعنی آپ سلسلہ نقشبندیہ میں ہی ہیں۔ باقی خواب اچھا ہے۔ کسی نیک بزرگ کا خواب میں آنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آپ کی صحیح معنوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ آپ کو اسلامی تعلیمات واحکام کی پیروی کرنی چاہیے۔ نماز روزہ اور دوسرے احکام کی پابندی کریں۔ تلاوت قرآن پاک روزانہ کریں اور کثرت سے حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر درود وسلام پڑھیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-06-26


Your Comments