کیا حج اور عمرہ کی نمازیں‌ جماعت کے ساتھ پڑھنا فرض ہے؟


سوال نمبر:1857
السلام علیکم حج اور عمرہ کی فرض نمازوں سے متعلق میرے کچھ سوالات ہیں، براہ مہربانی شریعت کے مطابق وضاحت کے ساتھ جواب دیجیئے، ۱۔ حج اور عمرہ میں کیا یہ فرض ہے کہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ اور اگر پڑھنا فرض ہے یا نہیں تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ۲۔ اگر نماز پڑھنا فرض ہے تو بحیثیت اہل سنت والجماعت ہونے کے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ۳۔ اور اس میں‌ عورتوں کے لیے کیا حکم ہے۔ کیا وہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہیں یا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ عورت کے لیے جماعت کا حکم تو نہیں‌ ہے؟

  • سائل: محمد فرحان صدیقیمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 جون 2012ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل  |  حج

جواب:

1۔ حج وعمرہ کے دوران نماز کا جماعت کے ساتھ پڑھنے کا وہی حکم ہے جو عام دنوں میں ہے۔ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔

2۔ اگر امام صحیح العقیدہ ہو تو باجماعت پڑھنی چاہیں اور امام فاسق العقیدہ ہو تو اپنی پڑھ لینی چاہیے۔

3۔ عورتوں کے لیے بھی باجماعت نماز پڑھنے کا حکم ہے چاہے وہ حج وعمرہ کے دوران ہوں یا عام دنوں میں ایسا کہنا غلط ہے کہ عورتوں کو باجماعت نماز پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری