شادی میں نکاح اور ولیمہ کے علاوہ دیگر اسلامی رسوم کونسی ہیں؟


سوال نمبر:1823
السلام علیکم کیا شادی کے وقت نکاح اور ولیمہ کے علاوہ دیگر رسوم ادا کرنا ضروری ہوتی ہیں؟ مخلتف علاقوں میں مختلف رسوم و رواج ہوتے ہیں، کیا علاقے میں رائج رسوم و رواج ادا کرنا ضروری ہوتا ہے؟

  • سائل: علی قادریمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 06 جون 2012ء

زمرہ: ولیمہ  |  نکاح

جواب:

شادی میں نکاح اور ولیمہ کے علاوہ کوئی بھی رسم اسلامی نہیں ہے۔ آج کے معاشرے میں جتنی بھی رسوم ادا کی جاتی ہیں یہ اسلامی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا ادا کرنا ضروری ہے بلکہ ان رسوم و رواج کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ ان غلط اور اضافی رسوم و رواج کی وجہ سے شادی بیاہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ لاکھوں لوگ اپنی اولادکی شادی صرف ان رسوم و رواج کی وجہ سے نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس اس قسم کی رسوم و رواج کو پورا کرنے کے لیے اتنے وسائل نہیں ہوتے۔

لہذا نکاح اور حسب توفیق ولیمہ کے علاوہ کسی بھی رسم کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری