Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حضور (ص) نے بانسری کی آواز سن کر اپنے کان مبارک میں انگلیاں دے لیں تھیں؟

کیا حضور (ص) نے بانسری کی آواز سن کر اپنے کان مبارک میں انگلیاں دے لیں تھیں؟

موضوع: موسیقی/قوالی   |  رقص و وجد

سوال پوچھنے والے کا نام: رانا تصویر احمد       مقام: ملتان شریف

سوال نمبر 1774:
السلام علیکم کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بانسری کی آواز سن کر اپنے کان مبارک میں انگلیاں دے لیں تھیں؟

جواب:

حضرت نافع سے مروی ہے کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ جا رہے تھے کہ بانسری کے بجانے کی آواز آئی۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بانسری کی آواز کو سنتے ہی اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں۔ جب آواز ختم ہوئی اور انہوں نے اپنی انگلیاں کانوں سے باہر نکالی تو میں نے ان کو ایسا کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ میں نے حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو ایسا کرتے دیکھا تھا۔

مشکوة شريف صفحه نمبر 411

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-05-19


Your Comments