کیا استنجاء کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:1766
کیا استنجاء کرنا ضروری ہے؟

  • سائل: عبداللہمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 18 مئی 2012ء

زمرہ: طہارت  |  استنجا  |  نجاستیں

جواب:

جی ہاں! استنجا کرنے سے زیادہ پاکیزگی حاصل ہوتی ہے اور شریعت نے طہارت  کے معاملے میں مبالغہ کا حکم دیا ہے کہ خوب اچھی طرح طہارت حاصل کرنی چاہیے، اور زیادہ صفائی اور پاکیزگی استنجاء کے ذریعے ہی حاصل ہوتی ہے۔ لہذا استنجاء کرنا ضروری ہے۔

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :

وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ.

(التَّوْبَة ، 9 : 108)

اور اﷲ طہارت شعار لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔

اسی طرح استنجاء کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے دھوئے بغیر کبھی نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔

(ابن ماجه، ص : 29)

اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
طہارت کا نماز
کا مطالعہ کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری