عیسائیت میں نبی اکرم (ص) کی آمد کی خبر کن الفاظ میں‌ ہے؟


سوال نمبر:1759
السلام و علیکم عیسائیت میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خبر کن الفاط میں ہے؟ ان کا کہنا ہے کے ان کی کتابوں میں اسلام یا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ذکر نہیں۔ پلیز تفصیل سے جواب دیں

  • سائل: فاریہمقام: ھانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 18 مئی 2012ء

زمرہ: میلاد النبی ﷺ

جواب:

الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ

(الْأَعْرَاف ، 7 : 157)

(یہ وہ لوگ ہیں) جو اس رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتے ہیں جو اُمّی (لقب) نبی ہیں (یعنی دنیا میں کسی شخص سے پڑھے بغیر مِن جانبِ اللہ لوگوں کو اخبارِ غیب اورمعاش و معاد کے علوم و معارف بتاتے ہیں) جن (کے اوصاف و کمالات) کو وہ لوگ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں،

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ

(الصَّفّ ، 61 : 6)

اور (وہ وقت بھی یاد کیجئے) جب عیسٰی بن مریم (علیہما السلام) نے کہا: اے بنی اسرائیل! بیشک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا (رسول) ہوں، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اُس رسولِ (معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد آمد) کی بشارت سنانے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا نام (آسمانوں میں اس وقت) احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے،

درج بالا آیات کا ترجمہ اور ان کی تفاسیر، تفسیر کی مختلف کتابوں مثلا تبیان القرآن، ضیاء القرآن، تفہیم القرآن اور دوسری کتب تفاسیر کا مطالعہ کریں اس کے علاوہ برناباس کی انجیل یا اس کے حاشیے کا مطالعہ کریں تو آپ کو ساری تفصیلات اور حقائق کا پتہ چل جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری