قبرستان پر ویلفیئر کی غرض سے رقم خرچ کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1751
زکوۃ، خیرات یا صدقات کی رقم قبرستان کی جگہ خریدنے یا قبرستان کے حوالے سے کسی اور مقصد پر خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں۔ نیز اگر قبرستان کی جگہ کسی خاص برادری کے لئے خریدی جا رہی ہو ، عام قبرستان نہ ہو تو ایسی جگہ پر ویلفئیر کی غرض سے رقم خرچ کرنا جائز ہے یا ناجائز۔ شکریہ

  • سائل: محمد ندیم یونسمقام: اوڈنسے ڈنمارک
  • تاریخ اشاعت: 18 مئی 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

چندہ کے ذریعے جو رقم حاصل ہو اسے کسی بھی خاص قبرستان کے لئے خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔ ویلفیئر سے کسی خاص برادری کے لئے جگہ خریدنے یا کسی بھی حوالے سے رقم دینا جائز نہیں ہے۔ اور نہ ہی کفارہ جات، فطرانہ، صدقات واجبہ، زکوۃ یا عشر وغیرہ کی رقم سے خرچ کیا جائے گا۔

البتہ اگر یہ لوگ خود چندہ وغیرہ جمع کرتے ہیں یا کوئی بھی شخص ان کی صدقات نافلہ کے ذریعے مدد کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری