آداب ذکر الٰہی کیا ہیں؟


سوال نمبر:170
آداب ذکر الٰہی کیا ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات  |  ایمانیات

جواب:

ذکر و اذکار میں چند آداب و شرائط ضروری ہیں، ان میں کم کھانا، فراغت، سکون، تنہائی، بند حجرہ، نیم تاریکی، پاکیزہ جگہ، اجلے اور پاک کپڑے، قبلہ رخ دو زانو یا چار زانو بیٹھنا اور اپنے شیخ کا تصور باندھے رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ ذکر شروع کرنے سے پہلے سچے دل سے توبہ و استغفار کی جائے دو نفل پڑھ کر درود و سلام اور قرآنی آیات کے ذریعے دنیاوی وسوسوں سے اپنے دل و دماغ کو پاک کرے تاکہ ذکر خفی سے نفع حاصل ہو۔ ذکر کرتے وقت اپنا دھیان دنیا کے جاہ و مال سے اس قدر ہٹا لیا جائے کہ دوران ذکر ان کا خیال تک نہ گزرے، صرف زبان سے نہیں بلکہ پوری دل جمعی، وجدان، قلبی توجہ اور محبت کے ساتھ ذکر الٰہی میں مشغول رہنا اپنا معمول بنا لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔