Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مال مشترکہ میں سے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے؟

کیا مال مشترکہ میں سے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: خریدو فروخت (بیع و شراء، تجارت)

سوال پوچھنے والے کا نام: افضال شاہ       مقام: اسلام آباد، پاکستان

سوال نمبر 1693:
اگر دو بھائی مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہوئے، گھریلو اور باقی معاملات ‍زندگی کے اخراجات مشترکہ چلاتے رہے ہوں اور اس دوران ہی ایک مکان تعمیر کیا جائے جس پر دونوں نے خرچ کیا ہو مگر مکان کسی بھی ایک بھائی کے نام ہو تو کیا دوسرا بھائی اس مکان میں 50 فیصد کا مطالبہ کر سکتا ہے؟

جواب:

مشترکہ مال میں سے آدھے حصہ کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہماری بیوقوفی ہے کہ شروع میں ہم ان چیزوں کا خیال نہیں رکھتے جس کے نتیجے میں ہمیں بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی شروع میں اپنا اپنا حساب و کتاب الگ الگ رکھتے تو آپ کو بھی یہ پریشانی نہ ہوتی۔

جس طرح آپ ذکر کر رہے ہیں اگر واقعی ایسا ہے تو پھر 50 فیصد کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ قرآن نے اس طرح مال کھانے سے منع فرمایا ہے :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ.

النساء 29

اے ایمان والو آپس میں ایک دوسرے کے مال جائز (حرام) طریقے سے مت کھاؤ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-04-23


Your Comments