Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - جنت میں کس نام سے پکارا جائے گا؟

جنت میں کس نام سے پکارا جائے گا؟

موضوع: استغاثہ و استمداد /نداء یار سول اللہ   |  حیات بعد از ممات  |  حشر   |  جنت

سوال پوچھنے والے کا نام: ارم اختر       مقام: گوجرہ

سوال نمبر 1676:
السلام علیکم ہم جنت میں کس نام سے پکارے جائیں گے؟ ماں کے نام سے یا باپ کے نام سے؟

جواب:

جنت، قیامت اور روز محشر انسان کو اپنے امام وپیشوا کے نام سے پکارا جائے گا ماں یا باپ کے نام سے نہیں۔ یعنی دنیا کے اندر جس کے ساتھ وہ چلتا تھا۔ جس کی اتباع کرتا تھا۔ فرعون کے ماننے والے فرعون کے نام سے پکارے جائیں گے۔ حضرت موسی علیہ السلام کی اتباع کرنے والوں کو حضرت موسی علیہ السلام کے نام سے پکارا جائے گا۔ کفر کرنے والے کو کافر اور اسلام کو ماننے والوں کو اہل اسلام کے نام سے پکارا جائے گا۔ قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا :

يَوْمَ نَدْعُواْ كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ

(الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، 17 : 71)

وہ دن (یاد کریں) جب ہم لوگوں کے ہر طبقہ کو ان کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-04-19


Your Comments