کیا عورتوں کو خلافت دی جا سکتی ہے؟


سوال نمبر:1618
سلام مسنون۔ سلاسل طریقت (قادریہ، چشتیہ وغیرہ) میں مرد حضرات کو خلافت دی جاتی ہے کیا اسی طرح خواتین کوبھی خلافت دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم مدلل و باحوالہ جواب مرحمت فرمائیں

  • سائل: جمیلمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2012ء

زمرہ: امور سیاست

جواب:

جی ہاں خواتین کو بھی خلافت دی جا سکتی ہے اگر وہ اس کی اہل ہوں تو لیکن خواتین کی یہ خلافت صرف خواتین کے لئے ہی ہو گی، صرف خواتین کو ہی بیعت کر سکتی ہیں، خواتین کی خلافت مردوں کے لئے جائز نہیں ہے جیسے کوئی بھی خاتون، جماعت میں عورتوں کی امامت کروا سکتی ہے۔

حدیث میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں امام حاکم نے اپنی مستدرک میں لکھا ہے کہ آپ اذان دیتی تھیں اور تکبیر پڑھتی تھیں اور عورتوں کی امامت کرتی تھیں اور ان کے درمیان کھڑی ہوتی تھیں۔

عورت، عورتوں کی جماعت کروا سکتی ہے ان کے لئے خطبہ پڑھ سکتی ہے۔ لہذا خواتین کو بھی خلافت دی جا سکتی ہے، مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وہ صرف خواتین کے لئے ہی خلیفہ بنے گی، ان کی بیعت کرے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری