Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ناپاک پانی کو پاک کرنے کا شریعی طریقہ کیا ہے؟

ناپاک پانی کو پاک کرنے کا شریعی طریقہ کیا ہے؟

موضوع: طہارت   |  پانی   |  نجاستیں

سوال پوچھنے والے کا نام: مرزا مزمل بیگ       مقام: کراچی/ پاکستان

سوال نمبر 1612:
اسلام علیکم ہمارے پانی والے ٹینک میں چوہا گر کے مر گیا تھا۔ تو ایسی صورت میں پانی کا کیا حکم ہوگا۔ اگر ناپاک ہو گیا ہے تو اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اگر اس پانی سے کپڑے یا برتن دھو لیے تو اس کا کیا کریں؟

جواب:

آپ نے پوری تفصیل نہیں بھیجی۔ کیا چوہا مرنے کے بعد اس کا جسم پھول اور پھٹ گیا تھا یا نہیں، کتنے دن وہ ٹینک میں رہا وغیرہ وغیرہ تفصیل آپ نے نہیں لکھی۔ لہذا آپ پانی والے ٹینک سے چوہے کو نکال کر سارا پانی نکال کر اس کو اچھی طرح صاف کر لیں اور پانی صاف کرنے سے پہلے جو آپ نے کپڑے  اور برتن دھوئے تھے ان کو دوبارہ ایک مرتبہ پاک پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-04-10


Your Comments