Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا زکوٰۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: ثمرین آصف       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 1600:
کیا زکوٰۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے؟ کیا زکوٰۃ‌ کی رقم سے کسی بھوکے کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے؟

جواب:

جی ہاں زکوۃ کی رقم کسی ویلفیئر یا تنظیم کو دی جا سکتی ہے مگر ان کو ادا کرنے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے کہ کیا واقعی یہ ادارے فقراء ومساکین اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں یا ویلفیئر اور تنظیم کے نام سے اپنی جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ اور زکوۃ کے پیسوں سے بھوکوں کو کھانا بھی کھلایا جا سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-04-02


Your Comments