ائمہ اربعہ میں‌ سے کس کی تقلید کرنی چاہیے؟


سوال نمبر:1579
السلام علیکم! امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، امام ابوداؤد، اور کُل محدثین کرام، حافظ ابن تیمیہ، ابن کثیر، محمد بن عبد الوہاب، صدیق حسن بھوپالی وغیرہ کس امام کی تقلید کرتے تھے؟

  • سائل: محمد انور شیخمقام: ہند
  • تاریخ اشاعت: 03 اپریل 2012ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ  |  تقلید

جواب:

ائمہ اربعہ میں سے کسی کی بھی تقلید کی جا سکتی ہے۔ تمام محدثین کرام ائمہ اربعہ میں سے کسی نہ کسی کے مقلد تھے، جیسے امام بخاری امام شافعی کے مقلد تھے، حافظ ابن تیمیہ اور عبدالوہاب یہ امام احمد بن حنبل کے مقلد تھے، جبکہ صدیق حسن بھوپالی غیر مقلد تھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری