Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - صحاح ستہ احادیث کی کونسی کتب ہیں؟

صحاح ستہ احادیث کی کونسی کتب ہیں؟

موضوع: توسل   |  استغاثہ و استمداد /نداء یار سول اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: فاریہ منور       مقام: ھانگ کانگ

سوال نمبر 1552:
صحاح ستہ احادیث کی کونسی کتب ہیں؟ اس میں کون کونسی کتابیں شامل ہیں؟ اور وسیلہ سے متعلق احادیث صحاح ستہ میں کیوں نہیں ہیں؟

جواب:

درج ذیل کتب کو صحاح ستہ کہتے ہیں۔

  1. صحیح بخاری (امام بخاری)
  2. صحیح مسلم (امام مسلم)
  3. جامع ترمذی (امام ترمذی)
  4. سنن ابو داؤد (امام ابو داؤد)
  5. سنن نسائی (امام انسائی)
  6. سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)

دوسراسوال جو آپ نے کیا ہے وہ اس طرح سے ہو سکتا ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں وسیلہ کا شرعی حکم واضح کیا جائے۔ صحاح ستہ میں وسیلہ سے متعلق احادیث موجود ہیں، آپ کو کس نے بتایا کہ نہیں ہیں یا آپ نے ساری صحاح ستہ کی کتب پڑھی ہیں؟ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز کا ذکر اور ثبوت صحاح ستہ میں ہی موجود ہو۔ ان کے علاوہ بھی سینکڑوں احادیث کی کتب موجود ہیں جن میں لاکھوں، ہزاروں مسائل اور احکام موجود ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-26


Your Comments