Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز قضا کر کے پڑھنا کیسا ہے؟

نماز قضا کر کے پڑھنا کیسا ہے؟

موضوع: نماز  |  عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: فراز       مقام: کینیڈا

سوال نمبر 1541:
نماز قضا کر کے پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:

بلا عذر شرعی نماز قضاء کر دینا بہت سخت گناہ ہے، اس پر فرض ہے کہ اس کی قضاء پڑھے اور سچے دل سے توبہ کرے، حدیث پاک میں ہے کہ اگر کوئی فرض چھوڑ دیتا ہے یا اس کو قضا کر دیتا ہے، اس کے بعد اس کی قضاء کرتا ہے، تو اگرچہ پوری زندگی وہ اسکی قضاء کرتا رہے اس کو وہ ثواب نہیں مل سکتا جو اس فرض کو اسکے وقت میں ادا کرنے سے ملنا تھا۔

جان بوجھ کر بلا عذر شرعی نماز چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ جس نے جان بوجھ کر نماز قضاء کی وہ ہلاک ہو گیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-14


Your Comments