Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خانہ کعبہ اور گنبد خضری پر پہلی نظر پڑتے ہی کیا مانگا جائے؟

خانہ کعبہ اور گنبد خضری پر پہلی نظر پڑتے ہی کیا مانگا جائے؟

موضوع: مدینہ طیبہ کی حاضری

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین مقصود       مقام: فیصل آباد، پاکستان

سوال نمبر 1531:
السلام علیکم میں‌ نے سعودی عرب جانا ہے، خانہ کعبہ اور گنبد خضری پر پہلی نظر پڑتے ہی کیا مانگوں، کیا عرض کروں، میں بہت کشمکش میں ہوں، میری راہنمائی فرمائیں۔

جواب:

آپ کو جو دعائیں آتی ہیں، آپ یہ تصور کر کے مانگیں کہ میں ایک گناہگار بندہ ہوں، اپنے کریم آقا ومولی کی بارگاہ حاضر ہوں، وہاں جا کر ندامت کے آنسو بہائیں، نہایت عجز و انکساری کے ساتھ، آپ دنیا وآخرت دونوں کی بھلائی کی دعا مانگیں جو اللہ تعالی نے ہمیں قرآن مجید میں سکھائی ہے۔

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(الْبَقَرَة ، 2 : 201)

اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھo

حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر کثرت سے درود و سلام پڑھیں، اور کثرت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-14


Your Comments