Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا محض شک کی بنا پر وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

کیا محض شک کی بنا پر وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

موضوع: طہارت   |  وضوء

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بوستان       مقام: سعودی عرب

سوال نمبر 1527:
میرا سوال یہ ہے کہ اگر جسم پہ کوئی زخم ہو اور شک گزرے کہ زخم سے تھوڑا سا پانی یا خون نکلا ہے لیکن چیک کرنے پر پتہ چلے کہ پانی یا خون کا نام و نشان بھی نہیں تو کیا اس شک کی بنا وضو ٹوٹ جائے گا؟

جواب:

اگر آپ کو یقین ہو کہ خون نکل کر اپنی جگہ سے بہا ہے تو پھر وضو ٹوٹ گیا، اور آپ کو دوبارہ وضو کرنا پڑے گا، اور اگر صرف شک ہوا اور بعد میں خون وغیرہ نظر نہیں آیا تو آپ کا وضو برقرار ہے، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ البتہ اگر آپ احتیاط کرتے ہوئے دوبارہ وضو کر لیں تو آپ کے لئے بہتر اور افضل عمل ہے۔ نواقض وضو میں سے کوئی بھی سبب پایا جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے نیچے دئیے گئے عنوانات پر کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-14


Your Comments