تدفین سے قبل مردے سے کیا سوالات پوچھے جاتے ہیں؟


سوال نمبر:1522
السلام و علیکم جنازہ ہو جانے کے بعد سے لے کر قبر میں تدفین تک یعنی اس کے درمیانے وقت میں مردہ کی روح سے چالیس (۴۰) سوال ہوتے ہیں۔ وہ کون کون سے چالیس سوالات ہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔ تاکہ مرنے سے پہلے اس کی کچھ تیاری کر سکیں۔

  • سائل: سید محمد حسن اشعرمقام: کراچی / پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

زمرہ: تلقینِ میت

جواب:

تدفین سے قبل مردے سے کسی قسم کے سوالات نہیں پوچھے جاتے ہیں، یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری