صحبت بد کے کیا نقصانات ہیں؟


سوال نمبر:150
صحبت بد کے کیا نقصانات ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات  |  روحانیات

جواب:

صحبت بد کے نقصانات بہت زیادہ ہیں اگر انسان کی شخصیت اچھی صحبت سے سنورتی ہے تو اس کے برعکس صحبت بد سے بگاڑ بھی زیادہ ہوتا ہے بلکہ اس کے نقصانات انتہائی زود اثر ہوتے ہیں۔ ایک خراب پھل ساری ٹوکری کے پھلوں کو خراب کر دینے کے لئے کافی ہوتا ہے جبکہ سارے صحيح پھل مل کر ایک خراب پھل کو درست نہیں کر سکتے۔ جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے بالکل اسی طرح برے لوگوں کی سنگت اور صحبت اپنے اثرات بد سے دوسروں کو بگاڑتی ہے، اسی لیے ایسی صحبت سے بچنا چاہیے جو بندے کو خدا سے غافل کر دے اور دنیا کی محبت میں مبتلا کر دے۔

حضور داتا گنج بخش ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے درج ذیل تین قسم کے لوگوں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے۔

 جاہل صوفیاء
علمائے غافلین
فقراء مداہن

 داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ، کشب المحجوب : 23

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔