کیا مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی معاف کرتے ہیں؟


سوال نمبر:1498
السلام علیکم اللہ کے ولی ہم لوگوں پر کتنے مہربان ہیں؟ انسان سے باربار غلطی ہوتی ہے، کیا دنیا اور قیامت میں‌ ہم پر مہربان ہونگے؟ کیا مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی معاف کرتے ہیں؟ ہر انسان خطا کا پتلا ہے، قرآن و حدیث سے وضاحت فرمائیں، شکریہ

  • سائل: فہیم ساجدمقام: لاہور ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2012ء

زمرہ: روحانیات

جواب:

جی ہاں! مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی کو معاف کرتا ہے، لیکن غلطی اگر ایسی ہو جو شریعت کے خلاف ہو اور بدعت سیئہ جیسی ہو، یا حقوق العباد، حقوق اللہ میں نمایاں غلطیوں کی معافی نہیں ہو سکتی۔ مرشد تو اپنے مرید کی اصلاح کرتا ہے۔ ظاہر ہے اگر مرید بار بار غلطی کرتا ہے تو مرشد کو چاہیے کہ اس کی اصلاح کرے، مرشد استاد کی طرح اپنے متعلقین اور متعلمین کی اصلاح کرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔