Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی معاف کرتے ہیں؟

کیا مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی معاف کرتے ہیں؟

موضوع: روحانیات

سوال پوچھنے والے کا نام: فہیم ساجد       مقام: لاہور ، پاکستان

سوال نمبر 1498:
السلام علیکم اللہ کے ولی ہم لوگوں پر کتنے مہربان ہیں؟ انسان سے باربار غلطی ہوتی ہے، کیا دنیا اور قیامت میں‌ ہم پر مہربان ہونگے؟ کیا مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی معاف کرتے ہیں؟ ہر انسان خطا کا پتلا ہے، قرآن و حدیث سے وضاحت فرمائیں، شکریہ

جواب:

جی ہاں! مرشد اپنے مرید کی بار بار غلطی کو معاف کرتا ہے، لیکن غلطی اگر ایسی ہو جو شریعت کے خلاف ہو اور بدعت سیئہ جیسی ہو، یا حقوق العباد، حقوق اللہ میں نمایاں غلطیوں کی معافی نہیں ہو سکتی۔ مرشد تو اپنے مرید کی اصلاح کرتا ہے۔ ظاہر ہے اگر مرید بار بار غلطی کرتا ہے تو مرشد کو چاہیے کہ اس کی اصلاح کرے، مرشد استاد کی طرح اپنے متعلقین اور متعلمین کی اصلاح کرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-03-07


Your Comments