کیا اللہ تعالیٰ نے شیطان کو پیدا کیا ہے؟


سوال نمبر:1476
کیا ایسا کہنا درست ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شیطان کو پیدا کیا ہے؟

  • سائل: محمد شیخمقام: کینیڈا
  • تاریخ اشاعت: 06 مارچ 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

جی ہاں! ایسا کہنا درست ہے، اللہ تعالیٰ نے ہی شیطان کو پیدا کیا ہے۔ ہر چیز کا خالق و مالک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ کیا کفار کو اللہ تعالیٰ نے پیدا نہیں کیا؟ اگر آپ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا ہے تو پھر یقیناً آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شیطان کو بھی اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری