کیا عورت غیر محرم کے سامنے نماز پڑھے تو نماز ہو جائے گی؟


سوال نمبر:1467
کیا عورت غیر محرم کے سامنے نماز پڑھے تو نماز ہو جائے گی؟ کیا غیر محرم کے سامنے عورت کا وضو رہ جاتا ہے یا نہیں؟

  • سائل: ماہ رخ علیمقام: بہاولپور
  • تاریخ اشاعت: 06 مارچ 2012ء

زمرہ: وضوء  |  زکوۃ  |  طہارت

جواب:

اگر عورت غیر محرم کے سامنے نماز پڑھے تو اس کی نماز ہو جائے گی، لیکن عورتوں کو چاہیے کہ وہ غیر محرم کے سامنے نماز نہ پڑھیں، اگر مجبوری کی حالت میں ہوتو پڑھ سکتی ہیں۔ لیکن ایسی حالت میں عورت کو اپنا ستر اچھی طرح ڈھانپنا چاہیے۔

غیر محرم کے سامنے عورت کا وضو برقرار رہتا ہے، ٹوٹتا نہیں ہے۔ وضو اس وقت ٹوٹتا ہے جب نواقض وضو میں سے کوئی سبب پایا جائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
وضو کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری