کیا ایصال ثواب کی ہوئی چیز کو گھر لانے سے نحوست آتی ہے؟


سوال نمبر:1370
فوت شدہ کو دوسرے دن ایصال ثواب کرنا آپ کی نظر میں کیسا ہے؟ اس میں عام طور پر میٹھی چیز یا فروٹ وغیرہ تقسیم کیا جاتا ہے، کیا ایصال ثواب کی ہوئی چیز گھر لانے سے گھر میں نحوست آتی ہے؟

  • سائل: اسلاممقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 12 جنوری 2012ء

زمرہ: ایصال ثواب

جواب:

ایصال ثواب کی ہوئی چیز کو گھر لانے سے نحوست نہیں آتی ہے۔ امیر آدمی کو صدقہ سے اجتناب کرنا چاہیے، اور غرباء میں اس کو تقسیم کرنا چاہیے۔ صدقہ اچھی شے نہیں ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صدقہ ہاتھ کی میل ہے۔

لہذا صدقہ کھانے والے امیر لوگوں کے دل مردہ ہو جاتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ صدقہ خیرات کی اشیاء کو غرباء میں ہی تقسیم کر دیا جائے، البتہ اگر کوئی چیز صدقہ و خیرات کی گئی ہو اور گھر میں لائی جائے تو اس سے نحوست نہیں آتی۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا قُل، چالیسواں اور برسی کے ختم جائز ہیں یا نہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری