Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا واجب میں تاخیر کی صورت میں‌ سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟

کیا واجب میں تاخیر کی صورت میں‌ سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟

موضوع: نماز  |  واجب  |  عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان       مقام: کراچی، پاکستان

سوال نمبر 1366:
اگر ایک آدمی چار رکعت پڑھ رہا ہے اور دوسری رکعت کے بعد التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے اور اسی طرح چار رکعتیں پوری کرتا ہے، تو کیا اس کو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔

جواب:

جی ہاں! واجب میں تاخیر کی صورت میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا۔ اگر دوسری رکعت کے بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ کھڑا ہو کر اپنی نماز مکمل کرتا ہے تو ایسی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-01-05


Your Comments