Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - مشروط طلاق دینا کیسا ہے؟

مشروط طلاق دینا کیسا ہے؟

موضوع: طلاق

سوال پوچھنے والے کا نام: اللہ دتہ       مقام: دوبئی

سوال نمبر 1351:
نیت طلاق کی نہ تھی کوئی ناپسندیدہ شخص گھر میں آگیا تو میرا اور آپ کا نکاح حرام ہو گا۔ نیت یہ تھی کہ اپنی ولدہ کے جنازے پر وہ نہ آئے لیکن وہ شخص آگیا، بیوی پاکستان اور میں بیرون ملک تھا

جواب:

مشروط طلاق شرط کے پائے جانے سے واقع ہو جاتی ہے، مثلاً اگر خاوند اپنی بیوی کو کہتا ہے کہ اگر تو اپنے والدین کے گھر گئی تو تجھے طلاق ہے، یا کوئی بھی شرط رکھ لے۔ اب اگر بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ اگر وہ نہیں گئی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔ کیونکہ مشروط ہوگئی تھی، اس کے والدین کے گھر جانے پر جونہی شرط پائی گئ تو طلاق واقع ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-01-05


Your Comments