تزکیہ و احسان یا تصوف و سلوک کے بنیادی تقاضے کون سے ہیں؟


سوال نمبر:134
تزکیہ و احسان یا تصوف و سلوک کے بنیادی تقاضے کون سے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 20 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات

جواب:

سلوک و احسان کے پانچ ابتدائی تقاضے اور آداب ہیں جن کے بغیر کسی سالک کا سفر طریقت و احسان نہ جاری ہوتا ہے نہ آگے بڑھتا ہے۔ یہ ابتدائی زاد سفر ہے جسے ہر مسافر کو ساتھ لے کر سفر پر روانہ ہونا ہے، وہ یہ ہیں :

1۔ حصول علم و اطاعت حق

2۔ ارادتِ شیخ یا مرشدِ کامل کی ارادت و تربیت

3۔ مجاہدۂ نفس (کم کھانا، کم سونا، کم بولنا)

4۔ کثرت ذکر و عبادت

5۔ تفکر و مراقبہ

تصوف و احسان کے ان بنیادی تقاضوں پر عمل کیے بغیر کوئی سالک منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔