Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - ستاروں کے اثرات پر یقین کرنا کیسا ہے؟

ستاروں کے اثرات پر یقین کرنا کیسا ہے؟

موضوع: جادو اور علم نجوم   |  علم نجوم

سوال پوچھنے والے کا نام: ثاقب ریاض       مقام: گجرات

سوال نمبر 1272:
میں ستاروں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، جو ہفتہ وار بتاتے ہیں کہ آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا، اس پر یقین کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب:

شرعی طور پر یہ جائز نہیں ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل اور سوچ دی ہے، اسے ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، ایسی چیزوں پر یقین رکھنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔

اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور نہ ہی دلیل۔ دھوکہ اور فراڈ ہے، لوگ لا علمی کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ایسے لوگوں کے پاس آ کر ایمان اور پیسے ضائع کرتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-12-13


Your Comments