مسجد میں ایک بار جماعت ہو جانے کے بعد وہاں دوسری جماعت کرانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال نمبر:1271
مسجد میں ایک بار جماعت ہو جائے وہاں دوسری جماعت کرانا جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: سعید احمدمقام: کوئٹہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

زمرہ: نماز  |  نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |   مسجد کے احکام و آداب  |  عبادات

جواب:

جی ہاں، مسجد میں ایک بار جماعت ہونے کے بعد دوبارہ جماعت کروائی جا سکتی ہے۔ اگر اتفاقاً کچھ لوگ رہ جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور اگر جان بوجھ کر پہلی جماعت سے نماز نہ پڑھے اور بدعت پھیلانے اور فتنہ پیدا کرنے کے لیے کرتا ہے تو جائز نہیں ہے۔ ورنہ کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟