بیماری سے نجات کے لیے استخارہ کیسے کیا جائے؟


سوال نمبر:1269
السلام علیکم! جناب عالی! مجھے 15 سال ہوگئے اپنا علاج کراتے کراتے ہر جگہ گیا ڈاکٹرز ، حکما، پنساری، پیروں سے دم تعویذ بھی کرایا لیکن مجھے ابھی تک فرق نہیں آیا۔ میں جہاں‌بھی اپنا علاج کراوں تو کہتے ہیں آپ کی بیماری کی سمجھ نہیں آتی اور حساب کتاب کرایا تو کہاگیا آپ پر جادو ہو ا ہے اس کے ٹوٹنے کا عمل بھی کرایا لیکن ابھی تک فرق نہیں آیا اور کافی کمزور ہوگیا ہوں۔اور میں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب سے کافی محبت کرتا ہوں۔ پلیز استخارہ کرکے بتایاجائے کہ کہیں کالا علم۔ جادو تو نہیں ہے اور اس کے ختم کرنے کا عمل بھی بتایا جائے تا زندگی دعا گو رہوں گا۔

  • سائل: علی محمدمقام: کالاباغ پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 دسمبر 2011ء

زمرہ: استخارہ

جواب:

استخارہ کا طریقہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آپ خود استخارہ کریں تو یہ آپ کے لیے زیادہ بہتر اور مناسب ہوگا، باقی حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پر کثرت سے درود و سلام بھیجا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء عاجلہ عطا فرمائے اور آپ کی پریشانیوں کو جلد حل فرمائے۔ آمین

نیز آپ درج ذیل وظائف کیا کریں۔

يَا مُجِيبُ، يَا صَبُورُ يَا حَلَ المُشکِلاَت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری