سوال نمبر:1259
میں نے قربانی کے لئے جانور لیا اور کافی دیر اس کی دیکھ بال کرتا رہا۔ لیکن تقریباَ دو ماہ قبل وہ چوری ہو گیا۔ کیا اب مجھ پر قربانی فرض ہو گئی ہے یا استطاعت کے مطابق کروں؟
- سائل: محمد ارشاد مانمقام: فیصل آباد
- تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء
جواب:
اگر آپ صاحبِ استطاعت ہیں اور آپ پر قربانی واجب ہے، تو پھر آپ دوسرا جانور
قربانی کے لیے خریدیں گے ورنہ نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔