Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا فقہ کے کسی بھی امام کی کامل پیروی ضروری ہے؟

کیا فقہ کے کسی بھی امام کی کامل پیروی ضروری ہے؟

موضوع: تقلید

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین علی       مقام: پاکستان

سوال نمبر 1258:
جناب محترم مفتی صاحب، السلام و علیکم، میں حنفی ہوں۔ کسی بھی امام کی تعلیمات ٪100 فالو کرنا ضروری ہے؟ یا میں حنفی رہتے ہوئے بھی بعض معاملات میں کسی دوسرے امام کی تعلیمات پر عمل کر سکتا ہوں؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

جواب:

آپ حنفی ہیں، لہذا آپ پر حنفی مذہب کی پیروی کرنا سو فیصد واجب ہے، کیونکہ ایک وقت میں ایک امام کی ہی تقلید کی جاسکتی ہے، البتہ کسی ضرورت شرعی کے تحت دوسرے امام کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے، جیسے احناف کے ہاں مفقود الخبر کے مسئلہ میں امام مالک کے فتوے پر عمل کیا جاتا ہے، محض سہولت اور بلاعذر شرعی کسی دوسرے امام کی تقلید جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2011-12-03


Your Comments