کیا فقہ کے کسی بھی امام کی کامل پیروی ضروری ہے؟


سوال نمبر:1258
جناب محترم مفتی صاحب، السلام و علیکم، میں حنفی ہوں۔ کسی بھی امام کی تعلیمات ٪100 فالو کرنا ضروری ہے؟ یا میں حنفی رہتے ہوئے بھی بعض معاملات میں کسی دوسرے امام کی تعلیمات پر عمل کر سکتا ہوں؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

  • سائل: حسین علیمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2011ء

زمرہ: تقلید

جواب:

آپ حنفی ہیں، لہذا آپ پر حنفی مذہب کی پیروی کرنا سو فیصد واجب ہے، کیونکہ ایک وقت میں ایک امام کی ہی تقلید کی جاسکتی ہے، البتہ کسی ضرورت شرعی کے تحت دوسرے امام کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے، جیسے احناف کے ہاں مفقود الخبر کے مسئلہ میں امام مالک کے فتوے پر عمل کیا جاتا ہے، محض سہولت اور بلاعذر شرعی کسی دوسرے امام کی تقلید جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری