جواب:
لسان العرب میں زہرا کا معنی ہے دُرۃ زہراء چمکتا موتی، یعنی بہت خوبصورت۔
(لسان العرب، 6 : 99)
کلی، یعنی باغ نبوت کی کلی
امام شافعی لکھتے ہیں :
و فاطمة الزهراء لانقطاعها عن نساء زماننا فضلا و دينا و حسبا و قيل عن الدنيا الی ربها.
فاطمہ کو زہراء اس لیے کہتے ہیں کہ آپ کو تمام خواتین پر دین کے لحاظ سے اور نسب کے لحاظ سے فضیلت دی گئ ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دنیا سے بے رغبتی اور اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والی تھیں۔
(شامی، 3 : 300)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔