Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عصر کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟

عصر کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟

موضوع: عبادات  |  نماز کے اوقات   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حفیظ       مقام: مسقط عمان

سوال نمبر 1216:
اسلام علیکم مفتی صاحب عصر کی نماز کا صحیح وقت کیا ہے؟ ادھر عمان میں عصر کی اذان تقریباً ساڑھے 3 بجے ہو جاتی ہے، پھر مغرب کی اذان تقریباً 3گھنٹے بعد ہوتی ہے۔ پلیز رہنمائی فرمائیں۔ پاکستان میں تو عصر اور مغرب کے درمیان وقفہ تھوڑا ہوتا ہے۔

جواب:

پاکستان میں فقہ حنفی کے پیروکار کثرت میں ہیں، اس لیے وہ فقہ حنفی کے مطابق نماز ادا کرتے ہیں۔ جب کہ عمان میں فقہ شافعی کے ماننے والے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ دو گنا ہونے تک رہتا ہے، اسی لیے نماز ظہر کا وقت زیادہ ہوتا ہے۔ جب کہ فقہ شافعی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ ایک گنا ہونے تک رہتا ہے۔ دونوں صورتیں جائز ہیں۔ آپ لوگ چوں کہ وہاں رہتے ہیں اور یہ آپ کی مجبوری ہے۔ لہذا آپ کے لیے جائز ہے کہ ان کے پیچھے نماز ادا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-10-14


Your Comments