Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مسجد سے قرآن پاک گھر لا کر پڑھ سکتے ہیں؟

کیا مسجد سے قرآن پاک گھر لا کر پڑھ سکتے ہیں؟

موضوع: مسجد   |  تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: ہادی       مقام: گجرات، پاکستان

سوال نمبر 1200:
کیا مسجد سے قرآن پاک گھر لا کر پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

چونکہ عام طور پر قرآن مجید کی تلاوت مسجد میں کی جاتی ہے اس لیے قرآن مجید وقف کرنے والے مسجد میں رکھ دیتے ہیں، اگر مسجد انتظامیہ کی طرف سے یہ پابندی نہ ہو کہ قرآن مجید مسجد سے باہر لے جانا منع ہے، تو پھر مسجد سے قرآن لا کر گھر پڑھ سکتے ہیں یا ان سے پوچھ کر لائیں، اگر پابندی ہو تو پھر جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-09-14


Your Comments