جواب:
تبرہ کی حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ العیاذ باللہ سیدنا صدیق اکبر، سیدنا عمر فاروق اور سیدنا عثمان غنی رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مانتے ہیں اور باقی کوئی خلیفہ نہیں ہے، اللہ جل مجدہ ایسے عقیدے سے محفوظ رکھے، اہل سنت و الجماعت کے نزدیک چاروں خلفاء راشدین حق ہیں، ان سب کو اللہ جل مجدہ نے بلند درجے عطا فرمائی ہیں، لہٰذا یہ صرف ایک فرقے کی من گھرٹ اصطلاح ہے۔
اس موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مکمل خطابات سننے کے لیے کلک کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔