Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو کیا یہ جائز ہے؟

اگر گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو کیا یہ جائز ہے؟

موضوع: خریدو فروخت (بیع و شراء، تجارت)

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسماعیل       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1198:
ایک چیز بازار میں مختلف ریٹ پر بک رہی ہے۔ اگر کوئی گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب:

زمیندار حضرات کھاد ڈیلروں سے جس ریٹ پر لیتے ہیں یہ بھی بیع کی ایک صورت ہے۔ بیع کی تعریف یہ ہے کہ

البيع مبادله المال بالمال بالتراضی.

(کنز الدقائق)

مال کے بدلے میں مال باہمی رضا مندی کے ساتھ دینے کو بیع کہتے ہیں۔

اور بازار میں ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز مختلف قسموں کی قیمت پر بک رہی ہوتی ہے۔ کہیں مہنگی کہیں سستی۔ اگر گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو یہ جائز ہے۔ اسی طرح کھاد ڈیلر جو کھاد مہنگا کر کے بیچ دیں اور لینے والا بخوشی لے لے تو یہ جائز ہے۔ اس میں سود وغیرہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-09-08


Your Comments