اگر گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو کیا یہ جائز ہے؟


سوال نمبر:1198
ایک چیز بازار میں مختلف ریٹ پر بک رہی ہے۔ اگر کوئی گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو کیا یہ جائز ہے؟

  • سائل: محمد اسماعیلمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2011ء

زمرہ: خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

زمیندار حضرات کھاد ڈیلروں سے جس ریٹ پر لیتے ہیں یہ بھی بیع کی ایک صورت ہے۔ بیع کی تعریف یہ ہے کہ

البيع مبادله المال بالمال بالتراضی.

(کنز الدقائق)

مال کے بدلے میں مال باہمی رضا مندی کے ساتھ دینے کو بیع کہتے ہیں۔

اور بازار میں ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز مختلف قسموں کی قیمت پر بک رہی ہوتی ہے۔ کہیں مہنگی کہیں سستی۔ اگر گاہک رضامندی سے مہنگی چیز خرید لے تو یہ جائز ہے۔ اسی طرح کھاد ڈیلر جو کھاد مہنگا کر کے بیچ دیں اور لینے والا بخوشی لے لے تو یہ جائز ہے۔ اس میں سود وغیرہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی