Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا زکوٰۃ کی رقم کسی مستحق طالب علم کو دی جا سکتی ہے؟

کیا زکوٰۃ کی رقم کسی مستحق طالب علم کو دی جا سکتی ہے؟

موضوع: زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: عاطف متین انصاری       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 1160:
زکوۃ مسلم معاشرے کی فلاح و بہبود کا ذریعہ ہے۔ کیا زکوۃ کی رقم میڈیکل یا انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایسے طلبہ کی فیس کے لئے ادا کرنا جائز ہے جو زکوۃ کے مستحق ہوں اور اگر انہیں زکوۃ نہ ملے تو ان کی تعلیم کا سلسلہ بند ہو جانے کا خدشہ ہو؟

جواب:

جی ہاں! ایسے طلبہ کو زکوٰۃ دینا، یا زکوٰۃ کی رقم سے ان کی فیس ادا کرنا شرعی طور پر جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ بلکہ ایسے مستحق طلبہ کی مدد کرنا ضروری ہے، یہ کار خیر ہے، ملک و ملت کا سرمایہ ہیں۔ لہذا ہر وہ طالب علم جو علم نافع حاصل کر رہا ہو زکوٰۃ کے پیسوں سے اس کی مالی معاونت کرنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-03-08


Your Comments